آلو چکن کٹلس بنانے کی آسان ترکیب
چکن اور آلو سے بنے یہ مزیدار کٹلس بچوں اور بڑوں کے لیے ایک بہترین شام کا ناشتہ ہیں۔

چکن اور آلو کے نرم امتزاج سے بنے یہ کٹلس خاص طور پر شام کے وقت چائے کے ساتھ بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ باہر سے کرسپی اور اندر سے نرم، یہ اسنیک نہایت مزیدار اور بنانے میں آسان ہے۔ اگر آپ بچوں کے لیے کوئی ہلکی پھلکی چیز ڈھونڈ رہے ہیں تو یہ ریسیپی ضرور آزمائیں۔
اجزاء
غذائیت کی معلومات
- Calories: 210
- Total Fat: 11g
- Saturated Fat: 2.5g
- Cholesterol: 35mg
- Sodium: 270mg
- Total Carbohydrates: 16g
- Dietary Fiber: 1.2g
- Sugars: 1g
- Protein: 13g
ہدایات
1. آلو ابالنا
آلو چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر ابالیں یہاں تک کہ تھوڑے نرم ہو جائیں۔ پھر ٹھنڈا کر لیں۔
2. چکن مکس تیار کریں
چکن بریسٹ کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر بلینڈر میں ڈالیں، ساتھ میں ابلا ہوا آلو اور پیاز شامل کریں۔ ہموار مکسچر بننے تک بلینڈ کریں۔
3. مصالحہ شامل کریں
اس مکسچر کو ایک بڑے پیالے میں نکالیں۔ اس میں کالی مرچ، سیزننگ، نمک، سموکڈ فلیور، لہسن پاؤڈر، ہرا دھنیا، چکن فرائی آٹا اور تیل شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کریں تاکہ نرم سا آٹا تیار ہو جائے۔
4. کٹلس بنائیں
اس آمیزے کو کلنگ فلم میں رکھ کر چھوٹے گول کٹلس بنائیں (تقریباً 5 عدد)۔
5. کٹلس فرائی کریں
فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ پر کٹلس کو دونوں طرف سے تقریباً 5 منٹ تک تلیں یہاں تک کہ سنہری ہوجائیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟






